قومی وطن پارٹی کو بڑادھچکا، سینئر رہنما کا مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

الپوری(ائی این پی)شانگلہ میں تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری، قومی وطن پارٹی کو بڑادھچکا،پارٹی کے سینئر رہنماء خاندان اور ساتھیوں سمیت جبکہ پاگوڑی پیرآباد میں مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل،شمولیتوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شانگلہ میں بلدیاتی انتخاب پر گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ملک خیل سارموشمولیتی جلسے سے نئے شامل ہونے والے قومی وطن پارٹی کے رہنماء زورمحمد خان نے کہا کہ اپنے علاقے کے تعمیر و ترقی اور مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہاں سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اس پسماندہ علاقے کی تعمیر وترقی میں بھی بھر پور کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر زورمحمد خان نے قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی جس پرصوبائی وزیرمحنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی،حاجی سدید الرحمن،وقاراحمد خان،عبیداللہ ودیگر پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو خاندانوں کو خوش امدید کہا اور انھیں پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close