خیبر پختونخوا،بلدیاتی الیکشن، پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی کرنیوالے کلاس فورملازمین اعزازیئے سے محروم

ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی) بلدیاتی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی کرنے والے کلاس فور کلازمین تاحال2000 روپے کے سرکاری اعزازیئے سے محروم، حکومت نے پریذائڈنگ افسران کو پولنگ بیگ جمع کرانے کے موقع پر نقد ادائیگی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ملازمین نے ڈی سی و اے سی ڈیرہ سے فوری ادائیگی کا مطالبہ، بصورت دیگر ضلعی صدر کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کریم نواز بلوچ کاعدالت جانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن ڈیرہ کے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریٹرنگ افسران کو پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے پولنگ بیگ جمع کرانے کے موقع پر نقد ادائیگی کی جائے گی جسے وہ متعلقہ سٹاف میں فوری طور پر تقسیم کریں گے جسکے تحت کلاس فور ملازمین کو 2ہزار روپے اعزازیہ دیا جانا تھا، تاہم کلاس فور ملازمین تاحال اپنے اعزایئے سے محروم ہیں۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر خان لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ کلاس فور ملازمین کو فی الفور ادائیگی کی جائے بصورت دیگر وہ عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close