لاری اڈے کیلئے رکشے میں بیٹھنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی،رکشہ ڈرائیور سمیت دو ملزمان گرفتار

لاہور(آئی این پی) لاہور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم اعجاز، ساجد نے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،خاتون لاڑی اڈے کے لیے رکشے میں بیٹھی تو ڈرائیور اعجاز اور کزن ساجد نے گھر لے جاکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،

ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کو تحقیقات کے لیے جینڈر سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ڈیفنس تھانے کی حدود میں ملزمان کی جانب سے 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close