کج اونج وی راہواں اوکھیاں سن، گلبرگ، جیل روڈوالےفلائی اوور کا نام منیر نیازی فلائی اوور رکھ دیا گیا

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف شاعر منیر نیازی مرحوم کی 15 ویں برسی پر اہم اعلان کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے منیر نیازی مرحوم کی ادبی خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گلبرگ، جیل روڈ(صدیق ٹریڈ سینٹر)فلائی اوور کو منیر نیازی کے نام سے منسوب کر دیاہے اورڈی جی ایل ڈی اے کو منیر نیازی فلائی اوور کے لئے بورڈ لگانے کی ہدایت کی ہے –

اتوار کو وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ منیر نیازی مرحوم نے شاعری میں اپنا منفرد مقام بنایا۔ منیر نیازی مرحوم کی شاعری ایک سحر طاری کر دیتی ہے۔ گیت اور غزل میں منیر نیازی مرحوم کے منفرد انداز کا کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ منیر نیازی مرحوم کی ادبی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close