سی ڈی اے کاجنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)کی انتظامیہ اسلام آباد میں جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے۔اس سلسلے میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے جہاں افرادی قوت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے وہاں جدید ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن ماڈل فاریسٹری پارک ملپور کے لئے ڈرونز استعمال میں لائے جائیں گے،اس ضمن میں ڈرونز کی خریداری کے لئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کئے جاچکے ہیں۔ ڈرونز کے استعمال سے فاریسٹ ایریا میں تجاوزات کی بروقت نشاندہی کی جا سکے گی جس کی روشنی میں تجاوزات کنندگان کے خلاف بروقت کا روائی کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح ان۔ڈرونز کی مدد سے اسلام آباد کے جنگلات میں پائی جانے والی جنگلی حیات کی اقسام کا تعین کرنے میں بھی مدد ملے گی جبکہ ہجرت کرکے آنے والے جنگلی حیات کا تعین کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ مزیدبرآں غیر قانونی درختوں کی کٹائی کو روکنے سمیت دیگر اقدامات کے لئے بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکے گی۔اسی طرح جنگلات میں لگنے والی آگ سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی جا سکے گی۔

ڈرونز کے استعال سے جنگلات کے حوالے سے کی جانے والی فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنگلات اسلام آباد کا حسن ہیں اور اسکو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close