راولپنڈی ، امیکرون وائرس کے پھیلنے کا خدشہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خبردار کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ امیکرون وائرس کے پھیلنے کا خدشہ تشویشناک ہے اور ابھی تک اس کے بارے حتمی حقائق سامنے نہیں آئے مگر ماہرین کے مطابق اس کے خلاف کورونا ویکسینیشن کو موثر پائی جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ اگر کسی نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کرائی تو اپنی فوری طور پر اپنی پہلی فرصت میں ویکسینیشن لگوائیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے صحت کے مسائل کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں آنے والے 85 فیصد مریض وہ ہیں جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی گھر گھر مہم ‘ریڈ’ کا دوسرا مرحلہ 31 دسمبر کو ختم ہو گا اور اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گھر جائیں گی لہذاان ٹیموں سے تعاون کریں اور خود اور اپنے اہل خانہ کو ہر صورت کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگوائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close