12 سالہ انوشہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ میڈیکل رپورٹ جاری

کراچی(آئی این پی) بارہ سالہ انوشہ کو کس طرح قتل کیا گیا؟ میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں گذشتہ روز نامعلوم شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والی انوشہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی، گردن کی ایک ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تاہم بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے کہا کہ انوشہ کے اہل خانہ کیس میں تعاون نہیں کررہے ہیں، قتل کی وجوہات جاننے کے لئے پیتھالوجی کے مزید کرانے سے اہل خانہ نے انکار کردیا ہے۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بارہ سالہ بچی انوشہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مارنے کا انکشاف ہوا تھا، پولیس نے مقتولہ بچی کے بھائیوں کا خصوصی بیان حاصل کیا تھا۔ایس ایس پی سہائی عزیز کے مطابق کمسن بھائیوں نے کہا کہ ایک لڑکا گھر پر آیا تھا، بہن کو زمین پر لٹا کر گلا دبا رہا تھا، وہ انکل ہمیں بھی مار رہے تھے انہوں نے کہا کہ تمہیں بھی ماردوں گا۔سہائی عزیز نے کہا کہ بچوں کا بیان بھی اہمیت کا حامل ہے، معاملے کو ہر زاویے سے دیکھ رہے ہیں، فیملی انتہائی غریب ہے گھر میں برتن تک نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر سے بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کے گلے میں رسی بندھی ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close