ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

کراچی(آئی این پی) جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی۔پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈاکٹرسیمی جمالی کی کارپارکنگ میں کھڑی تھی، ان کی رہائش جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ وہ اپنے گھر پر تھیں کہ سکیورٹی گارڈ نے شیشہ ٹوٹنے کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر دروازے کی طرف گئیں تو دیکھا کہ پارکنگ کی چھت میں سوراخ تھا اور گولی چھت پھاڑ کر ان کی گاڑی کو لگی تھی۔سیمی جمالی نے کہا کہ میں نے فوری طور پر پولیس حکام کو واقعے سے آگاہ کیا، صدر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئے روز اندھی گولی سے شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہ انتہائی خطرے کی بات ہے اس کا سدباب ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close