بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ،عوام سراپا احتجاج ، مشران، علماء کرام اور نوجوانوں نے آج جرگہ طلب کرلیا

بنوں (آئی این پی) بنوں میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج، اقوام سوکڑی کے مشران، علماء کرام اور نوجوانوں نے آج جرگہ طلب کرلیا۔ ہفتے تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جاری بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو بُری طرح متاثر کررکھا ہے کیونکہ یہاں کے عوام کو دن رات میں مسلسل دس منٹ کی بجلی فراہم نہیں کی جاتی جبکہ رات بھر بجلی دیکھنے کو نہیں ملتی کاروباری زندگی بُری طرح متاثر ہے بجلی اور گیس سے چلنے والے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے

گھریلو امور کی انجام دہی ناممکن ہوگئی ہے اورگھریلو خواتین شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہیں اس سلسلے میں علاقہ سوکڑی کے مشران، علماء کرام اور نوجوانوں کی طرف احتجاج کی کال دی گئی ہے کہ اپنے علاقوں میں اس ظلم و زیادتی کے خلاف تمام مساجد میں اعلانات کئے جائیں اور بروز اتوار 2 بجے پیپل چوک سوکڑی ضابطہ خان ریلی کی شکل میں پہنچ جائیں تاکہ موجودہ صورت حال کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close