چنیوٹ میں پولیس مقابلہ،ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں پولیس مقابلہ،ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ساتھی فرار،تھانہ لنگرانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان چک 249 کے قریب اسلحہ کے زور پر نقدی،موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ایک ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،

ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے،ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی جو بھوانہ کے علاقہ کا رہائشی ہے ہلاک ہونے والا ڈاکو 19 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔سینئر افسران وپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close