جیب اور کار گاڑی میں تصادم،2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق

خضدار(آئی این پی)خضدار قومی شاہراہ پر وڈھ وہیر کاکاھیر کے ایریا میں جیب اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خضدار قومی شاہراہ پر وہیر کاکاھیر کے مقام پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی سیف اللہ لہڑی اور سراج احمد لہڑی پسران میر محمد پناہ لہڑی ساکنان میاندر کاکاہیر موقع پر جان بحق جبکہ2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے میر محمد لہڑی فرزندان کے دونوں سیف اللہ اور سراج احمد لہڑی اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں اپنی جیپ گاڑی میں گھر سے نکل کر وڈھ بازار کی طرف جارہے تھے کہ کراچی سے آنے والے کار گاڑی اور ان کے جیپ میں خوفنا ک تصادم ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں سگے بھائی موقع پر جان بحق ہوگئے مخالف سمت سے آنے والے کار گاڑی میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنھیں فوری طور پر نزدیکی بی ایچ یوز میں پہنچایاگیا جہاں زخمیوں کوابتداء طبی امداد دینے کے بعد خضدارمنتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close