بلدیاتی اداروں میں کام کرنیوالے مسیحی ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کر دی گئی

پشاور(آ ئی این پی)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر کے ٹی ایم ایز اور بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے پرمسرت سالانہ تہوار کی تیاری کر سکیں اور اپنے اہل خاندان کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں اسی طرح محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی بھی کرسمس سے پہلے کر دی گئی ہے

دریں اثناء فیصل امین گنڈاپور نے اپنے ایک خصوصی تہنیتی پیغام میں صوبے بھر کی مسیحی برادری کو صوبائی حکومت کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام بھی اس پرمسرت تہوار کے موقع پر اپنی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں اور انکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close