کراچی(آئی این پی) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بیرون ملک ہیروئن اور آئس کیپسول اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان متعدد مرتبہ منشیات سے بھرے کیپسول کی کھیپ بھجوا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اجمیر پولیس نے بین الاقوامی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن اور آئس کیپسول اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں زبیر صدیقی اور وقار صدیقی شامل ہیں، ملزمان سے متعدد کیپسول برآمد کیے گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان انٹرنیشنل اسمگلنگ گروہ کے اہم کارندے ہیں، ملزمان اسمگلنگ کے لیے سادہ لوح افراد کو استعمال کرتے تھے، پہلے لوگوں کو کیپسول نگلنے کی باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی تھی، پریکٹس مکمل ہونے کے بعد تیار شخص کو پشاور لے جایا جاتا۔انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کیپسول کے ذریعے ا?دھا کلو منشیات نگل سکتا ہے، ہیروئن یا آئس کیپسول دبئی، قطر اور دیگر عرب ممالک بھیجے جاتے ہیں۔ پشاور میں ہیروئن لے جانے والے شخص کی دستاویزات بنائی جاتی تھی، اسمگلنگ میں اصل سفری دستاویزات کا استعمال کیا جاتا تھا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ 12 رکنی گروہ کراچی، لاہور، پشاور اور عرب ممالک تک پھیلا ہوا ہے، ملزمان متعدد مرتبہ منشیات سے بھرے کیپسول کی کھیپ بھجوا چکے ہیں۔
کیپسول کی اسپیشل پیکنگ کے لیے لاہور میں نائیجیرین موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیکنگ لیک ہونے سے مسافر کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، منشیات سے بھرے کیپسول لے جانے والے کو 2 لاکھ دیے جاتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں