غیرت کے نام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، شو ہر نے بیوی کواس کے آشنا سمیت قتل کر دیا

فیصل آباد (آئی این پی)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات شو ہر نے آشنا سمیت بیوی کو قتل کر دیا۔ جمعہ کو تفصیلات کے مطا بق تھا نہ ڈجکوٹ کے علاقہ ککڑ والا میں ملزم شوکت علی کو اپنی بیوی 2بچوں کی ماں سمیرا بی بی پر شک تھا کہ اس کے ذیشان نامی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں

گز شتہ روز بھی مقتولہ کا آشنا اسے ملنے آیا تو ملزم شوہر نے دونوں کو غیر اخلاقی حالت میں دیکھ کر اپنے بھائی لیاقت علی کے سا تھ مل کر دونوں کو تیز دھار سے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا پو لیس نے دونوں ملزمان گرفتار کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد لوا حقین کے حوالے کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close