بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما پارٹی رکنیت سے مستعفی، عوام کی غربت اور وزرا ء کی امارت میں اضافے کے باعث مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ء محمد ظاہر نے پا رٹی کی کا رکردگی کو ما یو س کن قرار دیتے ہو ئے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا، اس با ت کا اعلان انہوں نے کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔محمد ظاہر کاکڑ نے کہا کہ بد قسمتی سے بلوچستان عوامی پارٹی میں ایسے لوگ شامل ہیں جو وقتی مفاد حاصل کرنے کے بعد دوسری جما عتوں کا رخ کر تے ہیں اس لئے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کی حالت زار خراب جبکہ وزرا کے بینک بیلنس میں اضافہ ہورہاہے اس لئے ہم نے سوچ چا ر کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے غریب لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے بجلی، پانی اور گیس جیسی سہولیات عوام کا حاصل نہیں ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اس لئے اختیار کی تاکہ عوام اور ہما رے علاقے کے مسائل حل ہو لیکن بدقسمتی سے 4سالوں میں کوئی بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close