وڈھ بازار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

خضدار (آئی این پی) خضدار کی تحصیل وڈھ بازار میں دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ میں جمعرات کی دوپہر کو نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے 3افرا د زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں پیرجان ولد پیر محمد سکنہ کاکا ہیر قوم شیخ شاہد ولد دلمراد قوم لانگو سکنہ اورناچ یحی خان ولد رحمت اللہ قوم مردوئی سکنہ ڈانسر شامل ہیں جنہیں آر ایچ سی وڈھ پہنچا دیا گیاہے جہاں سے انہیں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیاہے

مقامی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close