”چین میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے مواقع“ گلگت،قراقر م یونیورسٹی میں آگاہی سیشن کا انعقاد

گلگت (آئی این پی) قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہو”چائنہ میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے مواقع کے عنوان پر شاندار آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ بدھ کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سیشن منعقد کرنے کا مقصد چائنہ میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق سے متعلق سکالرشپ حاصل کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے متعلق طلبا کو روشناس کرانا تھا۔آگاہی سیشن میں شعبہ بیالوجیکل سائنسز کے ڈاکٹر ارشد شیدائی، ڈاکٹر سلیم ایوب نے چائنہ میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے مواقعوں پر خصوصی لیکچر دیا۔

اپنے لیکچر میں انہوں نے چائنہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالرشپ حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہائے کار،سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے درکار ضروری ڈاکومنٹس سمیت دیگر اہم امور سے متعلق طلبا کو آگاہ کیا۔لیکچر کے آخر میں طلبہ وطالبات نے سکالرشپ حاصل کرنے سے متعلق مختلف سوالات بھی دریافت کئے۔اس سے قبل ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز و سٹوڈنٹس افیئرز امجد علی اور ڈاکٹر خالد محمود نے سیشن منعقد کرنے اغراض ومقاصد بیان کئے۔سیشن کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرزاور چائنہ سٹیڈی سنٹر نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close