پشاور(آ ئی این پی)جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزم موٹر وے سروس روڈ پر موجود تھا کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کا لین دین کرنے اور ضلع باجوڑ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان کو گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ موٹر وے سروس روڈ پر ایک مشکوک شخص گاڑی کے انتظار میں موجود ہے جس پر فوری موقع پر پہنچ کر مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی، ملزم کی شناخت نور اللہ ولد بسم اللہ جان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کیدوران جعلی کرنسی کے لین دین اور ضلع باجوڑ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر درہ آد م خیل سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں