ایک ہفتے میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس کے کتنے ہزار مسافروں کو ویکسین لگائی گئی؟

لاہور(آئی این پی) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس کے5ہزار سے زائد مسافروں کو ویکسینیٹ کیاگیاہے۔محکمہ صحت کی جانب سے 13دسمبرسے اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس کے مختلف سٹیشنزپر ویکسی نیشن کے کیمپس نصب ہیں۔ویکسی نیشن کیمپس میٹروبس کے شاہدرہ،بھاٹی گیٹ،قرطبہ چوک،چونگی امرسدھواور گجومتہ جبکہ اورنج لائن ٹرین میں نصب کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس کے 5ہزار سے زائدمسافروں کو ویکسینیٹ کرنے پر صحت کی ٹیموں کو شاباش دیتاہوں۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرپنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ آبادی کو ویکسنیٹ کیاگیاہے۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کی دوکروڑستاسٹھ لاکھ آبادی کو ویکسینیٹ کریں گے۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرنے میں محکمہ صحت بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ پنجاب کی ساری آبادی کو ویکسینیٹ کرکے کوروناسے محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

close