ایک بار پھرپنجاب پولیس میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ،کتنےافسران کے تبادلے کر دیئے گئے؟

لاہور (آئی این پی)پنجاب پولیس میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، 5افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاؤ الدین انور سعید طاہر کو ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین تعینات کر دیا گیا ہے، ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ خالد رشید کو ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاؤ الدین تعینات کر دیا گیا ہے، ڈی ایس پی چیچہ وطنی رانا اکمل رسول نادر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں،

ڈی ایس پی صادق آباد شہنشاہ احمد کو ڈی ایس پی چیچہ وطنی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی عباس اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close