سوئی گیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ ، خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں چمٹے، بیلنے اور توے اٹھا رکھے تھے

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد میں مدھریانوالہ روڈ پر خواتین اور بچوں کی کثیرتعداد نے سوئی گیس کی بندش کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران خواتین اور بچے جنھوں نے ہاتھوں میں چمٹے، بیلنے اور توے اٹھارکھے تھے۔وہ گیس کی دن اور رات کے دوران بیس بیس گھنٹے بندش کے خلاف سخت نعرہ بازی کررہے تھے

خواتین کا کہنا تھا کہ گیس کی طویل بندش کے باعث انکے بچے گھروں میں بھوک سے تڑپ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پرمجبور ہوچکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close