کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نیملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت گھی تیار کرنے والے 5 یونٹ پکڑ کر سیکڑوں کلو فیٹ، سری پائے،جانوروں کے اندرونی اعضاء اور بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس میں چھاپہ مار کر آلائشوں اور چربی سے گھی بنانے والے 5 یونٹ پکڑ لئے، یونٹس سے بڑی مقدار میں فیٹ اور آلائشیں وغیرہ برآمد کرکے یونٹس کو فوری طور پر سیل اور بھاری جرمانے کردئیے گئے۔
یونٹس میں کام کرنے والے ورکرز کے مطابق جانوروں کی آلائشوں اور مردہ مرغیوں کو گھی کی تیاری میں استعمال کیاجاتا ہے جبکہ انہیں ملک کے دیگر بڑے شہروں کو بھی بھیجا جاتا ہے۔ مزید برآں بی ایف اے کی ایک اور انسپیکشن ٹیم نے میزان چوک گوشت مارکیٹ میں قائم میٹ شاپس کی چیکنگ کی، اس دوران صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال، مکھیوں کی بھرمار اور دکانوں کے باہر گردو غبار میں گوشت رکھنے پر 3 پولٹری شاپس، جانوروں کے اندرونی اعضاء کے 2 پروسیسنگ یونٹس کو سربمہر کر دیا گیا، بی ایف اے حکام نے مارکیٹ میں موجود 6 دیگر میٹ شاپس کو دکانوں میں گندگی، آلودہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے سمیت مختلف وجوہات پر جرمانہ بھی کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں