لوئیر دیر،غیر اعلانیہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے میدان میں آ گئی

لوئیر دیر(آئی این پی)گور گوری چوک تیمرگرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی تیمرگرہ سٹی کے زیر اہتمام گیس اور بجلی لائن تبدیلی کے نام پر پانچ ماہ سے مسلسل صبح 8بجے سے لیکر شام 4 بجے تک بجلی کے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئیر کے صدر محمود زیب خان،سابقہ صوبائی وزیر مظفر سید ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری سابقہ ناظم تیمرگرہ سٹی عالم زیب ایڈوکیٹ،تیمرگرہ سٹی صدر بخت رحمن،جنرل سیکرٹری حسین صافی،بازار صدر حاجی انور الدین،پی وائی او صدر شہاب احمد،پی ایس ایف صدر امجد سلارزئی،کیمسٹ صدر بادشاہ منیر،ٹیلرز صدر عدیل،پرنٹنگ پر یس صدر سید عبید،الیکٹرک صدر گل میر کے علاوہ عوام اور تاجر برادری کے مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تیمرگرہ سٹی میں بجلی لائن تبدیلی کے نام پر بجلی بندش کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو بجلی فراہم کی جائے۔روزانہ کے بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے ہسپتال،سکولز، کالجز،مارکیٹس اور محنت کشوں کا کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔ہم محکمہ واپڈا کو خبردار کرتے ہیں کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنا قبلہ درست اور صبح سے شام تک بجلی بندش کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایکسین آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔اور حالات کی خرابی کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت اور محکمہ واپڈا احُکام پر عائد ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close