فیصل آباد ، سکینر مشین خراب، ریلوے اسٹیشن مسا فروں کیلئے سکیورٹی رسک بن گیا

فیصل آباد (آئی این پی)مال مفت دل بے رحم ریلوے اسٹیشن پر لگائی گئی سکینر مشین خراب،فیصل آباد ریلوے اسٹیشن مسا فروں کیلئے سکیورٹی رسک بن گیا۔ پیر کو تفصیل کے مطا بق پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد مین چند سال پہلے 50لاکھ رولے مالیت کی سکینر مشین لگا ئی گئی تھی جو کا فی عرصہ سے خراب ہو چکی ہے روزانہ ہزاروں مسا فر مختلف ریل گا ڑیوں پر سفر کرتے ہیں

جن کا سامان اب بغیر سکینر کے پلیٹ فارم پر پہنچ رہا ہے جو محکمہ اور مسا فروں کے لیے سکیورٹی رسک بن چکا ہے کسی بھی وقت کو ئی سا نحہ رونما ہو سکتا ہے مسا فروں نے ریلوے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر سکینر مشین کو ٹھیک کروا یا جا ئے تا کہ ریلوے مسا فروں کا سفر مکمل طور پر محفو ظ ہو سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close