بجلی نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنزکیخلاف کارروائیا ں، 9ٹرانسفارمرز اُتاردئیے گئے

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنزکے خلاف کارروائیا ں مختلف سرکلز میں جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے سریاب ڈویژن کے سپیزنڈسب ڈویژن کی ٹیم نے ایس ڈی او مجتبیٰ رند کی سربراہی میں گزشتہ روزدشت کے علاقے میں دشت، محمدحسنی اور پینگو فیڈروں پر نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران مجموعی طوپر 9ٹرانسفارمرز اُتاردئیے جن میں 7زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز جبکہ 2ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزشامل ہے،اسی دوران گھریلو کمرشل اور زرعی نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں 19لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔

اسی طرح ایس ڈی او سریاب سب ڈویژن اظہر بگٹی کی ٹیم نے بھی میاں غنڈی کے علاقے میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے اسی دوران ایک غیرقانونی ٹرانسفارمربھی قبضے میں لے کر کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے نیز کارروائی کے دوران مختلف گھریلو، کمرشل اور دیگرنادہندگان سے بلوں کی مدمیں تقریبا2لاکھ 50ہزار روپے بھی وصول کئے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری ہے لہٰذا صارفین کسی بھی زحمت یا پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری سے بھی اجتناب کریں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں اُن کے برقی کنکشنز بلاتاخیر منقطع کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close