مسیحی برادری کے ملازمین کو چھٹیوں کے پیسےملنے پر کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

کراچی (آئی این پی)واٹر بورڈ مسیحی برادری کے ملازمین کو لیو انکیشمینٹ ملنے پر کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے کرسمس سے قبل لیو انکیشمینٹ ملنے پر وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا،

اس موقعے پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن اور کراچی واٹر بورڈ کی تمام مزدور یونین کے رہنماؤں نے وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کا شکریہ ادا کیا، انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم کرمانی کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی قیادت اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ شہریوں کی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگا، اور واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین معمول کے مطابق اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے رہینگے، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیو انکیشمینٹ ادارے کے افسران و ملازمین کا حق تھا جو انہیں آج ملا ہے،

واٹر بورڈ کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا ادارے کے استحکام، نیک نامی اور شہریوں کی خدمات میں بہت بڑا کردار ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہاکہ واٹر بورڈ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو بلا تفریق فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں