پاکستان میں جمہوریت کے نام پر فراڈ ہورہا ہے،سابق میئر نے لہجہ سخت کر لیا

کراچی(آئی این پی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر فراڈ ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جمہوری دہشتگرد ہے جو کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے۔ ہم اپنے بچوں کو ایک ایک کرکے مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، ہم نے فیصلہ کرلیا تو حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ہم نے کراچی کی کال دی تو پھر ہم حقوق لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

پیر کو انہوں نے پاکستان ہاؤس میں مرکزی شعبہ جات انچارجز اور کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست کے وفادار ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کے نہیں، پی ایس پی کے علاؤہ کوئی پاکستان کے مسائل کا حل پیش نہیں کررہا، اس سے کسی کا نقصان نہیں بلکہ اس سے پاکستان مضبوط اور دہشتگردی ختم ہوگی، ہم پورے پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی بات کررہے ہیں۔ پی ایس پی کی پیش کردہ 3 آئینی ترمیم میں کراچی سے کشمیر تک پورے پاکستان کا فائدہ اور دہشتگردی سے نجات پنہاں ہے، پہلی ترمیم کے زریعے وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کی طرح مئیر کے اختیارات اور محکمے آئیں میں لکھا جائے،

دوسری ترمیم کے زریعے این ایف سی کیساتھ پی ایف سی لازمی قرار د یا جائیں اور تیسری آئینی ترمیم کے زریعے جب تک منتخب بلدیاتی حکومت نہیں تب تک صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات نہیں ہوں پھر کوئی ایڈمنسٹریٹر نہیں لگا سکے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں