بحریہ انکلیو میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،آئی جی اسلام آباد نےنوٹس لیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد بحریہ انکلیو کے سیکٹر کے میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا نوٹس، ایس پی رورل زون سے رپورٹ طلب کرکے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بحریہ انکلیو اور مقامی لوگوں کے درمیان زمین کا تنازعہ ہے۔متعلق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close