خیبر پختونخوا کی ایک تحصیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی

بنوں (آئی این پی) بنوں کے تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے۔اتوار کو الیکشن کمیشن نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کی وجہ سے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی ہے۔ پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نیفوری طور پر اس سلسلے میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے

جو بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے حوالے سے تمام واقعات اورمعاملات کی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی۔یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کرنے اور عملے کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close