پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2023 بلامقابلہ کامیاب ،جنرل نشستوں پر 217 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے،خواتین نشستوں پر 876 امیدوار، کسان نشستوں پر 285 امیدوار، یوتھ نشستوں پر 500 اور اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔اتوار تفصیلا ت کے مطابق پشاور سے جنرل نشستوں پر 62، خواتین نشستوں پر 145، کسان نشستوں پر 105، اقلیتی نشستوں پر 45 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔نوشہرہ سے جنرل نشستوں پر 12، خواتین نشستوں پر 51 کسان کی 19 نشستوں، یوتھ کی 34 اور اقلیت کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔چارسدہ سے جنرل نشستوں پر 9، خواتین کی نشستوں پر 55، کسان نشستوں پر 9 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ضلع خیبر سے جنرل نشستوں پر 24، خواتین نشستوں پر 51، کسان نشستوں پر 18، یوتھ نشستوں پر 30 اور اقلیتی نشستوں پر 12 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ضلع مہمند سے خواتین نشستوں پر 15، کسان نشستوں پر 1 اور یوتھ نشستوں سے 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔مردان سے جنرل نشستوں پر 9، خواتین نشستوں پر 99، کسان نشستوں پر 38، یوتھ نشستوں پر 68 اور اقلیتی نشستوں پر 15 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔صوابی سے جنرل نشستوں پر 18، خواتین نشستوں پر 84، کسان نشستوں 40، یوتھ نشستوں پر 57 اور اقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔کوہاٹ سے جنرل نشستوں پر 6، خواتین نشستوں پر 61، کسان نشستوں پر 8، یوتھ نشستوں پر 23 اور اقلیتی نشستوں پر 10 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔کرک سے خواتین نشستوں پر 9، خواتین نشستوں پر 2، کسان نشستوں پر ایک اور اقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ہنگو سے جنرل نشستوں پر 14، خواتین نشستوں پر 24، کسان نشستوں پر 17 اور اقلیتی نشستوں پر 1 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔بنوں سے جنرل نشستوں پر 3، خواتین نشستوں پر 22، کسان نشستوں پر 5، یوتھ نشستوں پر 11 اور اقلیتی نشستوں پر 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔لکی مروت سے خواتین نشستوں پر 11، کسان نشستوں پر 3، یوتھ نشستوں پر 11 اور اقلیتی نشستوں پر 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ڈی آئی خان سے جنرل نشستوں پر 12، خواتین نشستوں پر 53، کسان نشستوں پر 12، یوتھ نشستوں پر 28 اور اقلیتی نشستوں پر 13 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ٹانک سے جنرل نشستوں پر 18، خواتین نشستوں پر 26، کسان نشستوں پر 13، یوتھ نشستوں پر 20 اور اقلیتی نشستوں پر 3 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ہری پور سے جنرل نشستوں پر 18، خواتین نشستوں پر 78، کسان نشستوں سے 14، یوتھ نشستوں پر 50 اور اقلیتی نشستوں پر 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔بونیر سے جنرل نشستوں پر 3، خواتین نشستوں پر 53، کسان نشستوں پر 3، یوتھ نشستوں پر 5 اور اقلیتی نشستوں پر 13 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔باجوڑ سے جنرل نشستوں پر 9، خواتین نشستوں پر 33، کسان نشستوں پر 3، یوتھ نشستوں پر 5 اور اقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں