خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی کی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل 39 کلومیٹر طویل ریلی

ضلع مہمند (آ ئی این پی)جے یو آئی نے ہیڈ کوارٹر غلنئی سے مامد گٹ تک سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل 39 کلومیٹر طویل بڑی ریلی نکالی، بڑی ریلی نے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی پارٹیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ضلع میں جے یو آئی کی پوزیشن مستحکم۔ زکواۃ چور نے غریبوں کا حق ہڑپ کردیا۔2018 میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیت لیا تھا۔لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی کے باوجود بھی سولر اور ڈگ ویلز تقسیم کی جارہی ہیں۔

اسی دفعہ مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے مامد گٹ میں ریلی شرکاء سے امیر جے یو آئی مفتی عارف حقانی،امیدوار تحصیل چیئرمین حافظ تاج ولی،مولانا ریاض الدین،مولانا سمیع اللہ،قاری احسان اللہ،مولانا زرین حقانی و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جے یو آئی نے ہیڈ کوارٹر غلنئی سے تحصیل صافی مامد گٹ تک 39 کلومیٹر طویل سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی۔

جس کی قیادت جے یو آئی کے امیر مفتی حقانی اور امیدوار تحصیل چیئرمین حافظ تاج ولی کر رہے تھے۔تاریخ ساز ریلی نے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی پارٹیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دیں۔مامد گٹ چوک میں ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عارف حقانی،امیدوار تحصیل چیئرمین حافظ تاج ولی،مولانا سمیع اللہ،مولانا احسان اللہ،مولونا زرین،امیدوار برائے جنرل کونسلر وی سی ٹو مسعود آمان اللہ صافی و دیگر نے کہا کہ حکمران جماعت نے 2018 میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتا تھا۔مگر ا سی دفعہ ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیٹ چوری کرنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس بنائیں گے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی سے مخالفین کے اوسان خطا ہوگئے۔آج ثابت ہوا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی JUI کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔حافظ تاج ولی نے کہا کہ زکواۃ چور نے غریبوں کا حق ہڑپ کر دیا اور پھر بھی وہ عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو تاریخ ساز شکست دیں گے۔ضلعی امیر مفتی عارف حقانی نے کہا کہ میں جمعہ کے دن ریلی کی مخالفت کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جے یو آئی ایک بڑی سیاسی قوت ہے۔19 دسمبر پر انشائاللہ ہم انکو ثابت کریں گے۔کہ ہم آج بھی اپنی پارٹی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اور اپ اپنی پارٹی نشان کی بجائے بالٹی اور تھرماس کے نشانات پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی کے باوجود بھی سولر اور ڈگ ویلز تقسیم کی گئی۔لیکن پھر بھی تینوں تحصیلوں میں فتح جے یو آئی کی ہو گی۔مولانا سمیع اللہ نے کہا کہ ریلی سے مخالفین کے اوسا ن خطا ہو گئے۔آج عوام نے جے یو آئی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔اس دفعہ عوام کی مینڈیٹ اور ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن میں بھی عوام نے ووٹ دیا تھا۔ لیکن نتیجہ زبردستی تبدیل کر دیا گیا۔

مولانا زرین حقانی نے کہا کہ JUI کی قربانیاں پاکستان کی آزادی میں شامل ہے۔جے یو آئی کی سیاست میں بھر پور کردار ہے۔اور ہمارا ریلی مخالفین کے لئے چیلنج ہے۔بلہ عوام نے ہمیشہ کے لئے ریجکٹ کر دیا۔ اخر میں ریلی کے شرکاء نے 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کتاب پر مہر ثبت کرنے اور جے یو آئی کے امیدوار حافظ تاج ولی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عہد کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں