پشاور(آ ئی این پی) الیکشن کمیشن میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،وفاقی وزیر مراد سعید، ایم این اے شاہد خٹک اور صوبائی وزراء کے خلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،وفاقی وزیر مراد سعید، ایم این اے شاہد خٹک اور صوبائی وزراء کیخلاف درخواست کی ابتدائی سماعت 23 دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کو ابتدائی سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ درخواست امن ترقی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس خان اور محمد عبید نے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،وفاقی وزیر مراد سعید اور صوبائی وزراء کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔صوبائی وزراء میں کامران بنگش، شوکت یوسفزئی اور تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں