پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے (آج) پولنگ ہوگی،بلدیاتی انتخابات پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، خیبر، مہمند، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں ہو رہے ہیں،(آج) میئر سٹی کونسل، چیئرمین تحصیل کونسل، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کا چناؤ بھی۔صوبے بھر میں بلدیاتی انتخاباتا میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 37 ہزار 752 ہے،
جن میں سے تحصیل چیئرمین اور میئر کی نشستوں کے لیے 689، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں جنرل نشستوں کے لیے 19 ہزار 282 امیدوار میدان میں ہیں۔ ہفتے کو ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں خواتین نشستوں کے لیے 3 ہزار 870 امیدوار، کسان و مزدور نشستوں پر 7 ہزار 428 امیدوار، نوجوانوں کی نشستوں کے لیے 6 ہزار 11 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 293 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے میڈیا کے لیے بھی ضابطہِ اخلاق جاری کردیا گیا، ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو جاری شدہ کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،
جاری ضابطہ اخلاق میں ہدایت کی گئی ہے کہ صحافی پولنگ کے عمل میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنیں گے۔کیمرا کے استعمال کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صحافیوں کو صرف ایک دفعہ پولنگ کے عمل اور گنتی کے عمل کی فوٹیج بنانے کی اجازت ہوگی،صحافیوں کو ووٹ کی رازداری کو قائم رکھنے کے لیے ووٹنگ اسکرین کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی، صحافی خضرات پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ایک گھنٹہ تک پولنگ کے نتائج نشر نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں