ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے اترتےہوئے باپ بیٹا حادثے کا شکار، باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی

نوشہروفیروز(آئی این پی) ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے اترتے وقت باپ بیٹا حادثے کا شکار، جلدی بازی میں اترنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی ریلوے ذرائع، نوشہروفیروز کا رہائشی ضعیف شخص علی محمد سہتو اپنے بیٹے عبدالرشید سہتو کے ہمراہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین سے پڈعیدن آرہا تھا،عینی شاہدین کے مطابق نیند کے باعث ٹرین کے پڈعیدن اسٹاپ کرکے چلنے کے وقت آنکھ کھلنے پر دونوں باپ بیٹا نے جلدی میں ٹرین سے اترنے کی کوشش کی تو دونوں ٹرین سے گر گئے اور علی محمد سہتو ٹرین سے کٹ کرجاں بحق ہوگیاجبکہ عبدالرشید سہتو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری پر پڈعیدن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا،

ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر باپ بیٹے کا تعلق نوشہروفیروز سے تھا انہیں پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر اترنا تھا آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر اتر نہ سکے اور چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں چھلانگ لگادی جس پر باپ ٹرین کی زد میں آکر کٹ گیا اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا، پڈعیدن ریلوے پولیس کے مطابق نعش پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close