قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سابق طالبہ رخسانہ دادکے وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

گلگت (آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سابق طالبہ رخسانہ دادکے وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، تعزیتی ریفرنس میں وائس چانسلر، سینئرانتظامی و تدریسی آفسیران اور طلبا ء کی جانب سے اجتماعی دعاکی۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گزشتہ روز خومر میں گیس لیکیچ کے بعد ہونے والے دھماکے میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی سابق گولڈمیڈلسٹ طالبہ اور آرمی پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کی ٹیچر رخسانہ داد کی اندوہناک موت تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

ڈائریکٹور یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق مرحومہ طالبہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و تعزیت کی گئی اور مرحومہ کے خاندان و دیگر سوگواران کو مصیبت کی گھڑی میں صبر جمیل عطا ء کرنے اورمرحومہ کو اللہ پاک اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمانے کی دعا کی گئی۔تعزیتی ریفرنس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے بچے کو بچاتے ہوئے اپنے جان کا نذرانہ پیش کرکے عظیم کارنامہ سرانجام دینے پر ماں کے عظمت کو سلام پیش کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون، سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت طلبہ وطالبات کثیر تعداد موجود تھے۔ یادرہے کہ مرحومہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کی سابق گولڈمیڈلسٹ طالبہ ہیں۔جو اپنے کلاس کی سب سے ہونہار طالبہ تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں