اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی اور غربت نے درمیانے طبقے کی زندگی کو اجیرن بنار کھا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے کمی کے اعلان کو اونٹ کے منہ میں زیرکے مترادف ہے، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 17فیصد تک کمی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مناسبت سے پاکستان میں کم از کم 30روپے فی لیٹر قیمتیں کم ہونی چاہئیں تھی۔
جمعہ کو پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار صابر خان،سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ ان میں مسلسل کمی کا رحجان بھی جاری ہے، دنیا کے تمام ممالک اپنے عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔
،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں حکومت عوام کو ریلیف دے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کیے جانے چاہیے، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں 30روپے کمی کا اعلان کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں