تازہ ترین

فیصل آباد، بجلی ترسیلی نظام خراب،صارفین کی الیکٹرانک اشیا ءجل گئیں ، شکایت درج کرانے پر فیسکو عملہ “گھبرانا نہیں” کی تلقین کرتا ہے

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد شدید سردی دھند سموگ فیسکو کا بجلی ترسیلی نظام جواب دے گیا ریجن بھر فیڈرز بار بار ٹرپ کر تے رہے بجلی کے بار بار بند ہو نے سے الیکٹرانک اشیاء جل گئیں لوگ پریشان شکائت درج کروانے پر فیسکو ملازمین گھبرانا نہیں کی تلقین کر تے رہے تفصیل کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سٹی گز شتہ 1ہفتہ سے دھند سردی اور سموگ کی شدید لپیٹ میں ہے

فوگ کی شدت بڑھتے ہی فیسکو بجلی کا تر سیلی نظام جواب دے گیا متعدد فیڈرز بار بار ٹرپ ہو تے رہے متعدد علاقوں مین الیکٹرانک کی اشیاء جل گئیں غریب لوگ فیسکو بجلی کے ترسیلی نظام سے پریشان جب مختلف سب ڈویژن میں شکا یات درج کرواتے تو فیسکو ملازمین بجلی کے ستا ئے عوام کو گھبرانا نہیں کی تلقین کر تے رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں