بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی عدم دلچسپی،خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہت کم ہوگا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے پیشنگوئی

ہنگو(آئی این پی)ضلع ہنگو بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی انتخابات میں حصہ لینے کی عدم دلچسپی یا دیگر وجوہات کے بناء پر حصہ نہ لینے سے یہ بات ثابت ہوتی ہیں کہ ضلع ہنگو میں خواتین ووٹرز کی ٹرن آؤٹ بہت کم ہوگا۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ہنگو زرائع کے مطابق ضلع بھر میں ویلج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل میں خواتین امیدواروں کی تعداد 62ہے جس میں 25خواتین امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ہیں جبکہ 16خواتین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،

ضلع بھر میں 21ویلج کونسل و نیبر ہوڈ کونسل ایسے ہیں جس میں خواتین امیدواروں سے سرے سے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائی ہیں ان 21ویلج کونسل و نیبرڈ کونسلوں میں بائی الیکشن ہوگا،جس انتخابی حلقے ہی خوتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ دس فیصد سے کم ہوگا اس حلقے میں الیکشن دوبارہ ہوگا اس لئے عوام اور امیدواروں سے اپیل ہیں کہ وہ انتخابی دن کے موقع پر خواتین ووٹرز اپنا ووٹ زیادہ سے زیادہ پول کریں تاکہ دوبارہ انتخابات کا نوبت نہ ائیں امیدوار بھی خواتین ووٹرز پر زیادہ توجہ دیں تاکہ ان کا کمپائن ضائع نہ ہو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close