بلدیاتی انتخابات، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی

پشاور(آ ئی این پی)ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لکی مروت اقبال حسین نے 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے ضلع بھر میں الیکشن ڈے پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی یے۔ اس حوالے آج ہونے والے اجلاس کی روشنی میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں پہلے ہی ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تمام ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران الیکشن ایکٹ 2013 کے سیکشن 101 کے تحت الیکشن کمشن کے احکامات کے مطابق فرسٹ کلاس میجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ اور قید کی سزا دے سکیں گے۔ اسی طرح انتخابی جلسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے کیس الیکشن کمشن بھجوائے جائیں گے۔ تمام انتخابی امیدوار اور ان کے اہم سپورٹران ووٹ استعمال کرکے اپنی نقل و حرکت محدود کریں گے اور پولنگ سٹیشنوں کے دورے نہیں کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ان پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close