ہیلتھ کئیر کمیشن کی کارروائی،اتائی ڈاکٹر مریض چھوڑ کر بھاگ نکلے، 7اتائیوں کے کلینکس سربمہر

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں ہیلتھ کئیر کمیشن کی کارروائی، 7 اتائیوں کی کلینکس سربمہر کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں اتائیوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی اسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالسمیع راجپر فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد سرکی، سید امتیاز علی شاہ نے مبارکپور میں سمیع اللہ بھٹو، علی جمالی، پیر بخش، میرپور برڑو میں محمد ادریس برڑو، جیکب آباد کے جڑیا چوک پر غلام سرور مگسی، رحیم بخش بروہی اور عبداللہ لاشاری کی کلینکس سر بمہر کر دی گئیں،

ہیلتھ کئیر کمیشن کے چھاپے کے دوران اتائی اپنی کلینکس چھوڑ کر فرار ہو گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاعلاقہ مکینوں نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے متعدد بار چھاپوں میں مختلف علاقوں میں اتائیوں کی کلینکس سیل کی گئیں ہیں جس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا سیل کی گئی کلینکس اتائی چند روز میں دوبارہ کھول لیتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close