منشیات بر آمدگی پر ملزم کو 12سال قید ، 50 ہزار جرمانہ

کوئٹہ (آئی این پی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو ئٹہ کے جج عبدالقیوم نے منشیات بر آمدگی کے مقدمہ میں نا مز د ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر 12سال قید اور 50ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا دی۔انٹی نا رکوٹیکس فورس کی جا نب سے کیس کی پیروی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عبد الواحد کاکڑ نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم سید داد شاہ کو انٹی نا ر کوٹیکس فورس نے سال 2020ء کے دوران اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ گاڑی میں 10کلو گرام چرس کی ترسیل کر رہے تھے

ملزم کے خلا ف مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد فریقین کے وکلا ء کی جا نب سے دلا ئل مکمل ہو نے پر کیس کافیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے گزشتہ روز سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم سید داد شاہ کو زیر دفعہ نا ئن سی کے تحت جرم ثا بت ہو نے پر 12سال قید اور 50ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید پا نچ ما ہ قید بھگتنا ہو گی۔عدالت نے چرس اسمگلنگ میں استعما ل کی گئی گاڑی بحق سرکا ر ضبط کر نے کا بھی حکم دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close