گوادر دھرنا کامیاب، آج بلوچستان بھر میں ”یوم تشکر“منایاجائے گا

کو ئٹہ(آئی این پی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الحمداللہ گوادر دھرنے کی کامیابی سے دھرنے میں شامل شرکاء،حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان سرخرووکامیاب ہوئے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں اس عوامی تاریخی کامیابی پر آج صوبہ بھر میں ”یوم تشکر“منایاجائے گا ۔

انہوں نے کارکنان وذمہ داران کو ہدایت کی کہ جمعہ کے دن اللہ تعالیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے نوافل وخصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں آئندہ بھی دیگر علاقوں کے مسائل کو اجاگر اورحل کرنے کیلئے بھی اللہ تعالیٰ سے خصوصی مددکیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close