ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی سمز چلانے والے پکڑے گئے، جعلی انگوٹھے لگانے کے آلات برآمد

ملتان(آئی این پی) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی لودھراں میں کارروائی،سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جمعرات کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کارروائی کی جس میں ملزمان مختلف نیٹ ورک سمز کو غیر قانونی ایکٹیو کرنے کا کاروبار چلا نے پر گرفتار کیا گیا ، ملزمان کی شناخت شاہد نواز اور فرہاد منور کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان جعلی سلیکون انگوٹھوں سے بائیو میٹرک ڈیوائسز پر سمز کو ایکٹیویٹ کر رہے تھے، ملزمان سے 49 سلیکون تھمب، 13 سمز، 2 اے ٹی ایم کارڈ، 3 موبائل فون برآمد ہوئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close