کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سےاینٹوں کے 600سے زائد بھٹے بند،بھٹے بھی بند ہوں گے ،اینٹوں کی سیل بھی بند کر دی جائیگی، مالکان کی دہمکی

فیصل آباد(آئی این پی)صدرضلعی انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھٹہ ما لکان پریشان ہیں بھٹے بھی بند ہوں گے لیبر بھی کام بند کرے گی اینٹوں کی سیل بھی بند کر دی جائے گی۔ بدھ کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ چار سیکٹروں کے بھٹے نہیں فیصل آباد ضلع کے 600سے زائد بھٹے بند ہوں گے تاہم اس کی ڈیڈ لائین جنرل کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی

موجودہ حالات کے مطابق فیصل آباد میں اینٹوں کا ریٹ انتہائی کم ہے جبکہ لاگت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اس لئے اینٹوں کے ریٹ میں بھی اضافہ کرنا ان کی مجبوری بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم کی ہدائت کے مطابق ہر بھٹہ مالک نے اپنے علاقہ ایک ہزار اینٹ کے ریٹ میں 1ہزار روپے کا اضافہ کردیانہوں نے کہا کہ کوئلہ مافیا کی ہٹ دھرمی اور ناجائز منافع خوری کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے والا بھٹہ سیکٹر مشکلات کا شکار ہو گیا ہے ضلعی تنظیم نے احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے عنقریب مرحلہ وار احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں