سکھر بیراج سے منسلک تمام نہروں میں 6 تا 20 جنوری تک پانی بند رہے گا

سکھر(آئی این پی) سکھر بیراج سے منسلک تمام نہروں میں 6 جنوری تا 20 جنوری 2022 تک پانی بند رہے گا۔ اعلامیہ تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بنک سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکھر بیراج سے منسلک تمام نہروں میں سالانہ واربندی کے تحت معمول کی انسپکشن اور بنیادی ڈھانچے کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 6 جنوری تا 20 جنوری 2022 تک بند رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق سکر بیراج کی این ڈبلیو کینال، دادو کینال، خیرپور ایسٹ کینال،خیرپور ویسٹ کینال، روہڑی کینال، نارا کینال، اور ان سے وابستہ تمام چینلوں میں پانی کی فراہمی بندرہے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close