جام شیر شیخ کوبیٹے کی تلاش، ضامن علی شیخ دس روز سے لاپتہ، سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

سکھر(آئی این پی) گھوٹکی کے نواحی گاؤں کے مکین جام شیر شیخ نے اپنے عزیزوں کے ہمراہ لاپتہ بیٹے کی تلاش کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ دس دن قبل اسکا چودہ سالہ بیٹا ضامن علی شیخ گھر سے کام کیلئے گیا لیکن ابتک واپس گھر نہیں لوٹا ہے اسکی تلاش ہر جگہ کی مگر اسکا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے

پولیس بھی اسے ڈھونڈنے میں ناکام نظر آتی ہے ہمیں خدشہ ہے کہی اسے اغواء نہ کرلیا گیا ہو۔ مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close