کو ئٹہ(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علما ء اسلام کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، خیبر پشتونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے چکی ہے، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر وفاقی وزرا الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں۔
بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، خیبر پشتونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے چکی ہے، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر وفاقی وزرا الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں الیکشن کمیشن حکومتی وزرا کی جانب سے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر کارروائی کرے نااہل وفاقی وزیر کو سیاست کی بجائے فلم انڈسٹری میں سلطان راہی کا کردار ادا کرنا چاہیے جنہوں نے کشمیر کو نریندرمودی کے ہاتھوں بیچ دیا ہے اس کا قوم بہت جلد حساب مانگے گی۔ آج عمران خان کشمیریوں کا نہیں کلبھوشن کا وکیل بنا ہوا ہے، ان کی ایمانداری کا اندازہ سلیکٹڈ کی سابقہ اہلیہ اور وجیہہ الدین کی گواہی سے لگایا جاسکتاہے۔
علی امین گنڈاپور اس لئے خوش ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے بھنگ کی کاشت شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کرپٹ بھی ہے اور نااہل بھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں