صوابی(آئی این پی)قومی وطن پارٹی نے تحصیل ٹوپی میں مسلم لیگ ن کیامیدوار عامر سعید کی حمایت کا اعلان کردیا اورواضح طور پر اعلان کیاکہ تحصیل ٹوپی میں قومی وطن پارٹی کے 6000ہزار سے زیادہ ووٹ بینک موجود ہیں اور گیارہ یونین کونسلوں میں مضبوط تنظیمیں اور عہداران و کارکنان موجود ھیں ان خیالات کا اظہار گندف میں حجرہ غلام یوسف ارگنائزر تحصیل ٹوپی قومی وطن پارٹی میں ایک تقریب سے قومی وطن پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری شاھد خان خان۔مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی شیراز خان۔قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے علام یوسف۔قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے جنرل سکریٹری شاھد زمان خان۔شاہ. فیصل خان۔سع۔جہانگیر خان۔گل جلیل۔گل مان شاہ۔فضل شاہ بیسک۔رنگین شاہ بنارس اور دیگر قومی وطن عہدیدارن نے شرکت کی۔
اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے ضلعی جنرل سکریٹری شاھد زمان خان۔ارگنائزر تحصیل ٹوپی غلام یوسف نے کہا کہ صوبائی قیادت کے فیصلے پر تحصیل ٹوپی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عامر سعید کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور تمام کارکنان قومی وطن پارٹی عامر سعید کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں گے انیس دسمبر کو عامر سعید تحصیل ٹوپی کا بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ھوگااس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شیراز خان نے قومی وطن پارٹی کے صوبائی اور ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ازمائش کے اس وقت میں مسلم لیگ ن کی حمایت کرکے اھم کارنامہ سر انجام دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں