ایوان صنعت و تجارت بلوچستان نے کاروباری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک روکنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (آئی این پی) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان نے کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی مال بردار گاڑیوں کو بیجا روکنے اور ہراساں کرنے کی بلاجوازکارروائیوں کے خلاف احتجاجا کوئٹہ ڈرائی پورٹ،این ایل سی،چمن اور تفتان بارڈر پر کاروباری و دیگر سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کے روز صوبے کے درآمدی و برآمدی شعبوں سے وابستہ افراد کے وفد سیبات چیت کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فدا حسین دشتی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسٹم انٹی لیجنس کی جانب سے بلاجواز ایکسپورٹ اور امپورٹ کے مال سے لدی گاڑیاں روکی جا رہی ہیں بلکہ مختلف گوداموں سے مارکیٹ،صنعتوں اور دکانوں تک مال پہنچانے والی چھوٹی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی کے سوا کچھ نہیں اس بابت صوبے کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد مختلف فورمز پر صدائے حق بلند کرتے چلے آئے ہیں بلکہ گزشتہ روز اس سلسلے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و تجارت کے چیئرمین ذیشان خانزادہ و دیگر کی بھی توجہ مبذول کرائی گئی مگر اس کے باوجود بے لگام کسٹم انٹی لیجنس کی جانب سے مال بردار گاڑیوں کو بے جا روکنے کا سلسلہ جاری ہے

اسی لئے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا اور ہم مجبور ہوئے ہیں کہ کسٹم انٹی لیجنس کے ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج شروع کریں اب جب تک ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا تبادلہ کر کے اہل اور شریف النفس آفیسرر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاتی اس وقت تک کوئٹہ ڈرائی پورٹ،این ایل ڈی،تفتان اور چمن بارڈرز پر تمام تر کاروباری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل رہیں گی بلکہ احتجاج کو مزید وسعت دینے سے متعلق آئندہ چند دنوں میں مزید سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گاجس کی تمام تر زمہ داری کسٹم انٹی لیجنس کے موجودہ ڈائریکٹر پر عائد ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں