حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی ،پی ٹی آئی امیدوار نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا پی ٹی آئی امیدوار نے تحفظا ت ظاہر کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج اور رٹرننگ افسر غلام علی کناسرو کی نگرانی میں جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا ہے

پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو کے ایجنٹ میر اصغر خان پہنور، انکی ہمشیرہ ملیحہ ملک اور وکیل سول کورٹ میں چار روز سے جاری ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو چھوڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکل آئے محمد میاں سومرو کے وکیل نے کہاکہ ریٹرننگ افسر غیر قانونی طورپر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر رہے ہیں دوبارہ ووٹوں کی گنتی پر اعتراضات ظاہر کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ بلیٹ پیپرز کے سیلیں ٹوٹی ہوئی ہیں بیلٹ پیپر پھٹے ہوئے ہیں قومی حلقہ کے بیلٹ باکس بھی غائب ہیں لیکن اس کے باوجود بھی رٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں روکی ہے، واضح رہے کہ سکھر الیکشن ٹربیونل کے حکم پر 10دسمبر سے جیکب آباد کے قومی حلقہ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے چار دنوں میں 472 میں سے 14پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کی جاچکی ہے

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی غلط طریقے سے ووٹ کاسٹ ہوئے اور ووٹوں کی گنتی بھی غلط کی گئی الیکشن ٹریبونل کے حکم پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں